متفرق خبریں

پاکستان میں چار ہزار متاثرین، 58 ہلاکتیں

اپریل 8, 2020

پاکستان میں چار ہزار متاثرین، 58 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 58 افراد عالمی وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 467 ہے جبکہ 25 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویش ناک ہے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جن کی تعداد دو ہزار ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں متاثرین کی تعداد 500 ہو گئی ہے۔

سندھ میں جہاں کورونا کا سب سے پہلا کیس آیا تھا متاثرین کی تعداد 932 ہے۔ گلگت بلتستان میں 212 اور بلوچستان میں وائرس کے 202 مریضوں کو نگہداشت میں رکھا جا رہا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے