متفرق خبریں

سارے جج مقدمات سنیں گے: سپریم کورٹ

اپریل 9, 2020

سارے جج مقدمات سنیں گے: سپریم کورٹ

پاکستان کی سپریم کورٹ نے پیر سے تمام 17 ججز کے بینچ تشکیل دیے ہیں جو مقدمات سنیں گے۔

اسلام آباد میں چھ بینچ تشکیل دیے گئے ہیں اور 12 جج مقدمات سنیں گے جبکہ لاہور اور کراچی میں ایک ایک بینچ ہوگا جہاں پانچ ججز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن ہے اور سرکاری اداروں میں صرف ضروری عملہ موجود ہے۔

گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے وائرس کو روکنے کے حکومتی اقدامات پر تنقید کی تھی۔

چیف جسٹس گلزار احمد اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے