متفرق خبریں

امداد کے لیے آئی خاتون بھگدڑ میں ہلاک

اپریل 10, 2020

امداد کے لیے آئی خاتون بھگدڑ میں ہلاک

پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر ملتان میں وزیراعظم کے امدادی پروگرام سے اپنا حصہ وصول کرنے کے لیے آنے والی خاتون ہلاک ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قاسم پور کالونی ایم اے جناح اسکول میں امدادی رقم تقسیم ہونے کے دوران بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ایک عورت موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور مرنے والی عورت کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا جبکہ 20 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے