دنیا میں ایک لاکھ سے زائد ہلاکتیں
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو ہزار سے زائد مریض انتقال کر گئے ہیں۔
امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان ہاپکنز یونیورسٹی نے تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ مختلف ریاستوں میں دو ہزار ایک سو آٹھ افراد جمعے کی رات تک ہلاک ہوئے اور یوں امریکہ ہلاکتوں میں اٹلی کے قریب پہنچ گیا ہے۔
اٹلی میں اب تک اٹھارہ ہزار 800 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ امریکہ میں یہ تعداد ساڑھے اٹھارہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ ہے
دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تین لاکھ سے زائد افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

