اسلام آباد: لاک ڈاؤن میں تیندوے کا گشت
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ایک واکنگ ٹریل پر پہلی مرتبہ بڑی جسامت کے تیندوے کو دیکھا گیا ہے۔
مارگلہ ہلز نیشنل پارک کو دیکھنے والے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حکام کے مطابق تیندوے کو عوامی پگڈنڈی پر پہلی بار دیکھا گیا ہے اور وہاں موجود کیمروں نے اس کی ویڈیو محفوظ کی ہے۔
حکام کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں جانوروں کی آمدو رفت بڑھ گئی ہے اور کئی جانور جو اس سے قبل گھنے جنگل سے باہر نہیں نکلتے تھے اب شہر کے قریب دیکھے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق کیمروں میں لومڑی، ہرن اور گیدڑوں کی نقل و حرکت بھی ریکارڈ کی گئی ہے جو آج کل آزادانہ ہائکنگ ٹریل پر گھوم رہے ہیں۔

