پاکستان میں پانچ نئی اموات، کل 71
پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 71 ہو گئی ہے جن میں سے پانچ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاک ہوئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے کل چار ہزار 788 کیسز سامنے آئے جن میں سے 762 صحت یاب ہوئے جبکہ 50 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو ہزار 300 سے زائد ہے جبکہ سندھ میں بارہ سو سے زائد افراد متاثر ہیں۔
خیبر پختونخوا میں یہ تعداد ساڑھے چھ سو ہے جبکہ بلوچستان میں دو سو سے زائد ہے۔
اسلام آباد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ ایک سو دس سے زائد افراد میں مثبت آئے ہیں۔

