سعودی عرب: کرفیو کی مدت میں توسیع
سعودی عرب کے فرمانروا نے مملکت میں نافذ کرفیو کی مدت میں توسیع کا شاہی فرمان جاری کیا ہے تاہم حتمی تاریخ دینے کے بجائے اگلے حکم تک کرفیو جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ بادشاہت میں گزشتہ چار ہفتوں سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کرفیو ہے اور بعض علاقوں میں 24 گھنٹے لوگ گھروں میں محصور رہتے ہیں۔
مکہ، مدینہ، جدہ اور ریاض جیسے شہروں میں لاکھوں شہری انتہائی سخت کرفیو میں گھروں میں ہیں تاکہ کورونا کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

