پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 15 ہلاک
پاکستان میں کوروناوائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد پانچ ہزار سے بڑھ گئی۔ اب تک کل ہلاکتیں 86 ہو گئی ہیں۔1026 مریض وائرس کوشکست دے کرصحت یاب ہوئے۔
اتوار کو جاری کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5038 ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 86 ہے، تین ہزار 926 مریض اس وقت زیرعلاج ہیں، ایک ہزار 26 مریض صحت یاب ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 254 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2425 کیسزسامنے آئے، سندھ میں 1318،خیبرپختونخوا میں 697،بلوچستان میں 228 کیسز، گلگت بلتستان میں 216، اسلام آباد میں 119 اور آزادکشمیر میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیبرپختونخوا میں مرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ 31 ہے، سندھ میں 28، پنجاب میں 21، گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان میں 2 مریض اور اسلام آباد میں ایک مریض ہلاک ہوا۔
37 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق لوکل ٹرانسمیشن کی تعداد 49 اور بیرون ملک سے آنے والے کیسز 51 ہیں، کل 61801 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں 2805 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں 587 اسپتالوں میں 1440 مریض زیرعلاج ہیں،17 ہزار 332 افراد کو گھروں میں قرنطینہ کی سہولت دی گئی ہے۔

