متفرق خبریں

تیل پیداوار میں کمی سے کیا ہوگا؟

اپریل 13, 2020

تیل پیداوار میں کمی سے کیا ہوگا؟

دنیا میں تیل کی منڈی میں بدترین بحران اور قیمتوں میں تاریخی کمی کے بعد اوپیک پلس ممالک معاہدے پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے جس کے تحت تیل کی پیداوار میں روزانہ 19 ملین بیرل سے زیادہ کمی ہوگی۔

روس اور سعودی عرب کو اس معاہدے تک پہنچنے میں ایک ماہ کا عرصہ لگا۔ دونوں ملک تیل کی پیداوار اور فروخت میں ایک دوسرے کے حریف ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں ملکوں سے تیل کی پیداوار میں کمی کے لیے کہا تھا تاکہ قیمتوں میں استحکام آئے اور مارکیٹ کو مستحکم کیا جا سکے۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور جہازوں کی اڑانیں بند ہیں جس کے نتیجے میں تیل کی کھپت بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

روئٹرز نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کے اس معاہدے پر راضی ہونے کے بعد اس کی معیشت پر منفی اثرات ہوں گے تاہم امریکہ میں اس فیصلے سے دس لاکھ سے زائد نوکریاں ختم ہونے سے بچ جائیں گی۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیوٹن امریکہ اور یورپ سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہوں نے وائرس پھوٹنے کے بعد امریکہ اور اٹلی کے لیے امداد بھی بھیجی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے