پاکستان24 متفرق خبریں

انڈیا اور فرانس میں لاک ڈاؤن میں توسیع

اپریل 14, 2020

انڈیا اور فرانس میں لاک ڈاؤن میں توسیع

انڈیا اور فرانس نے اپنے اپنے ملکوں میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی ہے۔

انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن کو تین مئی تک بڑھا دیا ہے جو آج ختم ہو رہا تھا۔

واضح رہے کہ ایک ارب 30 کروڑ آبادی کے ملک میں کروڑوں افراد انتہائی بھوک اور افلاس کا شکار ہیں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے فاقوں سے مرنے کے خطرے کے زد پر ہیں۔

ادھر فرانس کے صدر ایمانوئیل میخواں نے اپنی قوم سے اچھے دنوں کے آنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کو 11 مئی تک بڑھا رہے ہیں تاکہ عالمی وبا کا مقابلہ کیا جا سکے۔

خیال رہے کہ دنیا میں ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے