پاکستان24 متفرق خبریں

لاک ڈاؤن میں توسیع، تعمیراتی صنعت کھل گئی

اپریل 14, 2020

لاک ڈاؤن میں توسیع، تعمیراتی صنعت کھل گئی

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں دو ہفتے کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم تعمیراتی صنعت کو کھولنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

منگل کو اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہاکستان میں کورونا اندازوں کے برعکس بہت کم پھیلا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کو اس لیے کھولا جا رہا ہے کیونکہ اس سے بہت سے دیگر شعبے اور صنعتیں جڑی ہوئی ہیں۔


عمران خان کے مطابق تعمیراتی صنعت کے کام میں بیماری پھیلنے کا خطرہ سب سے کم رسک اور دوسری جانب اس میں زیادہ لوگوں کو روزگار ملتا ہے۔


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وائرس کے پھیلاؤ کے اندازے دوسرے ملکوں کو دیکھ کر لگائے گئے تھے مگر مرض کم پھیلا کبکہ اٹلی، امریکہ، سپین اور دوسرے ممالک میں بہت بری صورت حال ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کورونا کے کم پھیلنے سے یہ نہیں سمجھ لینا چاہیے کہ یہ اب وائرس مزید نہیں پھیلے گا، یہ کسی بھی وقت پھیل سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان میں مسلمانوں کا عبادات کے حوالے سے پورا سسٹم ہوتا ہے اس لیے علما کی مشاورت سے کوئی ایسا متوازن طریقہ ڈھونڈا جائے گا کہ بیماری بھی نہ پھیلے اور لوگ عبادت بھی کر سکیں۔

عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا جبکہ ملک میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے