کھیل

میانداد کے چھکے کو 34 سال گزر گئے

اپریل 18, 2020 < 1 min

میانداد کے چھکے کو 34 سال گزر گئے

Reading Time: < 1 minute

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ٹویٹ شیئر کر کے 1986 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے تاریخی میچ میں جاوید میانداد کے چھکے کی یادیں تازہ کی ہیں۔

آئی سی سی نے ٹویٹ لکھا کہ 1986 میں آج کے دن 18 اپریل کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان شارجہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں جاوید میانداد نے چیتن شرما کو آخری گیند پر چھکا مار کر ایک وکٹ سے فتح سمیٹی تھی۔

آسٹرل ایشیا کپ کے تحت ہونے والے ان میچز میں فائنل پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا گیا جس کو دیکھنے کے لیے تقریباً 20 ہزار شائقین سٹیدیم میں موجود تھے۔

آئی سی سی کے اس ٹویٹ پر ہزاروں پاکستانی اور انڈین کرکٹ شائقین نے تبصرے کیے ہیں اور تقریباً تمام مداحوں نے میانداد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایک انڈین ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا ہے اس چھکے کو میڈیا ہر سال چیتین شرما کو یاد دلاتا ہے مگر اسی بولر نے 1987 کے ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے تینوں بلے بازوں کو کلین بولڈ کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے