پاکستان پاکستان24

پاکستانیوں کے لیے 17 خصوصی پروازیں شروع

اپریل 20, 2020

پاکستانیوں کے لیے 17 خصوصی پروازیں شروع

دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے فلائٹ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ 27 پروازوں کے ذریعے چھ ہزار سے زائد مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات سے17خصوصی پروازوں کے زریعے چار ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس لوٹیں گے۔

پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے ایوی ایشن ڈویژن نے خصوصی فلائٹ آپریشن کی منظوری دی ہے۔ یہ فلائٹ آپریشن 20اپریل سے 28اپریل تک جاری رہے گا۔

شیڈول کے مطابق 8 دن تک مختلف ملکوں سے مجموعی طور پر 27 پروازیں پاکستان آئیں گی اور ان پروازوں کے ذریعےچھ ہزار سے زائد پاکستانی شہری واپس وطن پہنچیں گے۔

خصوصی فلائٹ آپریشن میں پی آئی اے کی 15 پروازوں کے علاوہ قطر ایئرلائنز 4،بحرین ایئر بھی ایک پرواز آپریٹ کرے گی جبکہ سات خصوصی پروازوں کو آپریٹ کرنے کے لیے منصوبہ بندی بھی جاری ہے۔

جنوبی افریقہ، کوریا، برطانیہ، یو اے ای سے چار پروازیں اسلام آباد، یو اے ای، آسٹریلیا سے چار پروازیں لاہور، یو اے ای، ملائیشیا، سنگاپور سے چھ پروازیں کراچی، یو اے ای سے دو پروازیں پشاور، تین ملتان، یو اے ای سے تین اور بحرین سے ایک پرواز فیصل آباد آئے گی۔

خصوصی آپریشن کے ذریعے پیر کو سات پروازوں کے ذریعے ایک ہزار 870 پاکستانی شہری جنوبی افریقہ، یو اے ای، بحرین سے وطن واپس پہنچیں گے۔

23 اپریل کو پرواز کوریا سے 100 پاکستانی شہریوں کو واپس وطن لائے گی، 24 اپریل کو مزید 1780 پاکستانی، ملائیشیا، سنگا پور، برطانیہ اور یو اے ای سے، 26 اپریل کوآسٹریلیا سے دو پروازوں کے ذریعے250 پاکستانی اور 28 اپریل کو یو اے ای سے 5 پروازوں پر1250 پاکستانی واپس وطن آئیں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے