وزیراعظم کو چیک دینے والے کا کورونا مثبت
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو ایک کروڑ روپے عطیے کا چیک دینے والے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق فیصل ایدھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔
وزیراعظم کو ایک کروڑ روپے کا چیک دینے کے بعد فیصل ایدھی نے سما ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس کے میزبان اینکر ندیم ملک تھے۔

