علی بابا کے ڈبلیو ایچ او کو 10 کروڑ ماسک
دنیا میں آن لائن کاروبار کی بڑی کمپنی علی بابا کے شریک بانی جیک ما نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنی فاؤنڈیشن کی جانب سے عالمی ادارہ صحت کو 10 کروڑ ماسک دینے کا اعلان کیا ہے۔
چین کی امیر ترین کاروباری شخصیت اور ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کے مالک نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ‘150 سے زائد ممالک اور علاقوں کو عطیات کی فراہمی کے بعد ہم عالمی ادارہ صحت کو 10 کروڑ ماسک فراہم کریں گے۔’
جیک ما کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی ‘عالمی ادارہ صحت کو 10 لاکھ این 95 ماسک اور 10 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس فراہم کی جائیں گی۔’
انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں تیزی سے اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ اس عالمی وبا پر قابو پا سکیں۔’
واضح رہے کہ جیک کی کمپنی افغانستان سمیت دنیا کے سات غریب ملکوں کو لاکھوں ڈالر کی امداد پہنچا چکی ہے جن میں ماسک اور طبی آلات شامل ہیں۔

