پاکستان24 متفرق خبریں

”نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس مشکوک ہیں“

جون 1, 2020

”نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس مشکوک ہیں“

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری سے متعلق میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ”تحقیقات میں یہ سامنے لایاجائے کہ کس کس نے نوازشریف کو فرار میں مدد کی۔“

فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی ٹیسٹ رپورٹس کی انکوائری کے لیے کمیٹی بنائی جائے۔

”نواز شریف کی برطانیہ میں تصاویر بتا رہی ہیں وہ صحت مند ہیں، نواز شریف کی پاکستان میں ہونے والی رپورٹس مشکوک ہیں، تحقیقات کی ضرورت ہے۔“

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے