پاکستان پاکستان24

عوام پٹرولیم مصنوعات نہ خریدیں: وزیر پٹرولیم

جون 8, 2020

عوام پٹرولیم مصنوعات نہ خریدیں: وزیر پٹرولیم

‏پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کے دوران وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا ہے کہ لوگ پٹرولیم مصنوعات کی خریداری نہ کریں اور ان کی ‏مصنوعی قلت کرنےوالوں پرگہری نظر ہے۔

پیر کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں وزیرپٹرولیم عمرایوب نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ‏تیل کےمزید دوبحری جہاز بھی جلدملک میں آجائیں گے۔ منافع خوری یاپٹرول نہ دینےوالےپمپس کوسیل کیاجائےگا، ضلعی انتظامیہ کوپٹرول پمپس چیک کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول کا 10 دن کا ذخیرہ موجود ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے