سنتھیا کی ’ایزی لوڈ‘ والی ٹویٹ ڈیلیٹ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں عرصہ دراز سے مقیم امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے عطیات لینے کی مہم شروع کی مگر پہلے ہی چند گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر سخت ردعمل اور تضحیک آمیز ٹرولنگ کے بعد ختم بھی کر دی۔
جمعرات کی صبح سنتھیا رچی نے ٹویٹ کر کے اپنے اکاؤنٹ نمبر دیے کہ ان کو قانونی جنگ لڑنے میں اگر کوئی مدد کرنے کا خواہش مند ہے تو ان اکاؤنٹس میں رقم بھیجے۔
سنتھیا نے لکھا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور سینیٹر رحمان ملک کے خلاف کھڑا ہونا آسان نہیں تھا مگر انہوں نے یہ فیصلہ کیا اور اب اس قانونی لڑائی کے لیے رقم بھی درکار ہوگی۔
واضح رہے کہ سنتھیا رچی نے مذکورہ دونوں شخصیات پر ریپ اور نامناسب رویے کے الزامات عائد کیے ہیں۔
سنتھیا کی ٹویٹ پر ان کی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اور جانے مانے صحافیوں نے ٹرولنگ شروع کر دی۔ اینکر مبشر زیدی نے لکھا کہ ’ کیا وقت آ گیا ہے کہ صبا کے بعد اب سنتھیا بھی بیلنس مانگ رہی ہے۔‘