کورونا فری ملک میں 42 ہزار شائقین ایک ساتھ
Reading Time: < 1 minuteدنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے خوف کی فضا ہے اور درجنوں ملکوں میں چار سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت نہیں، ایسے میں دنیا کے کورونا فری ملک نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سٹیڈیم میں 42 ہزار سے زائد افراد نے رگبی کا میچ دیکھا ہے۔
مقامی کلب ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے لیے وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات بھی نہیں کیے گئے تھے کیونکہ نیوزی لینڈ کو وائرس سے پاک ملک قرار دیا جا چکا ہے۔
نیوزی میں وائرس کے دو ہزار سے کم کیسز سامنے آئے تھے اور حکومت نے جون کے آغاز میں وبا پر مکمل قابو پا لیا تھا۔
Array