پاکستان پاکستان24

اجمل وزیر کی آڈیو لیک، استعفیٰ لیا گیا

جولائی 11, 2020 < 1 min

اجمل وزیر کی آڈیو لیک، استعفیٰ لیا گیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ محمود خان کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔

اجمل وزیر کا تعلق پرویز الہیٰ کی مسلم لیگ ق سے ہے۔

ایک اور صوبائی مشیر اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ اجمل وزیر کو کچھ وجوہات کی بنیاد ہٹایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک آڈیو کے لیک ہونے کے بعد اجمل وزیر کو ہٹایا گیا، اشتہاری ایجنسی سے کمیشن لینے کی کچھ چیزیں سامنے آئی ہیں۔

کامران بنگش نے کہا کہ اس حوالے سے فرانزک تحقیقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان کو بھی معاملے سے اگاہ کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ جلد دیں گے۔

واضح رہے کہ سنیچر کی صبح یہ خبر آئی تھی کہ اجمل وزیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے