نااہلی کیس: واوڈا کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا انتباہ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں آبی وسائل کے وفاقی وزیر فیصل واوڈا دہری شہریت کے مقدمے میں الیکشن کمیشن کو جواب نہیں دے رہے جس پر ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
پیر کو وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واڈا کے خلاف مبینہ دوہری شہریت چھپانے پر درخواستوں کی سماعت الیکشن کمیشن میں کی گئی۔
کمیشن نےدرخواست گزاروں کو 15 دنوں میں دستاویزات اور دلائل جمع کرانے کا حکم دیا جبکہ فیصل واؤڈا کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے عدم حاضری پر یکطرفہ کارروائی کا انتباہ کیا۔
الیکشن کمیشن میں فیصل واڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں پر چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔
فیصل واڈا کی جانب سے کوئی بھی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔
الیکشن کمیشن نےانتباہ کیا ہےاگر فیصل واڈا کی جانب سےآئندہ سماعت پر کوئی پیش نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی کریں گے۔
ایک درخواست گزار چیئرمین امن ترقی پارٹی کے وکیل نزاکت حسین عباسی میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ ”فیصل ووڈا کی جانب سے تاخیری حربےاستعمال کیے جا رہے ہیں ہمیں یقین ہے کہ ہم کیس جیتیں گے اور فیصل ووڈا نااہل ہوں گے۔“