پاکستان24 متفرق خبریں

فوجی عدالتوں سے سزایافتہ افراد کی رہائی کا حکم معطل

جولائی 21, 2020 < 1 min

فوجی عدالتوں سے سزایافتہ افراد کی رہائی کا حکم معطل

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 196 ملزمان کی رہائی کا حکم معطل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے ملزمان کے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں.

سپریم کورٹ کی آن لائن مقدمات دیکھنے کیلئے قائم کردہ ویب سائٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف کل اپیلیں دائر کی گئیں تھیں.

رپورٹ: جہانزیب عباسی

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار سیٹھ کی سربراہی میں بنچ نے 196 ملزمان کی رہائی کاحکم دیا تھا.

فوجی عدالتوں میں تمام ملزمان کا ٹرائل ہوا تھا.عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی.

جسٹس قاضی امین نے کہا کہ فوجی عدالتوں سے ٹرائل کے بعد مجرمان کو سزا ہوئی،ہر کیس کے اپنے شواہد اور حقائق ہیں،کیا مجرمان رہائی کے فیصلے کے بعد جیلوں میں ہیں؟وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب دیا مجرمان جیلوں میں ہیں،عدالت ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کرے.

عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک کیلئے ملتوی کردی

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے