کھیل

اسٹورٹ براڈ شو! مقابلہ ممکن؟

جولائی 26, 2020 2 min

اسٹورٹ براڈ شو! مقابلہ ممکن؟

Reading Time: 2 minutes

باسط سبحانی – سپورٹس ایڈیٹر

مانچسٹر میں کھیلے جانے والے وزڈن ٹرافی کا فیصلہ کن ٹیسٹ میچ دلچسپ مراحل میں داخل ہو رہا ہے۔ ویسٹ انڈین فاسٹ بولر روچ نے میچ کے پہلے ہی اوور میں انگلش اوپنر سبلی کو آوٹ کر کے انگلینڈ ٹیم کو بیک فٹ پر کر دیا۔ کپتان روٹ اور بین سٹروکس بھی جلد ہی چلتے بنے۔ برنس اور پوپ نے اننگز کو سنبھالا دیا۔ برنس 57 رنز بنانے کے بعد چیز کی اسپن بولنگ کا شکار بنے تو ساری ذمہ داری انگلش وکٹ کیپر بٹلر کے کندھوں پر آن پڑی۔

بٹلر محدود اوورز کے کھیل میں تو بہترین بیٹسمین مانے جاتے ہیں مگر ٹیسٹ کیریئر میں ان کی پرفارمنس ویسی نہیں رہی۔ بٹلر نے اپنے مزاج کے برعکس بیٹننگ کی اور پوپ کے ساتھ لگ کر پہلے دن کے اختتام تک انگلینڈ کا سکور 258 تک پہنچا دیا۔
دوسرے دن جب کھیل شروع ہوا تو خیال تھا کہ پوپ جو پہلے روز 91 رنز بنا چکے تھے وہ سنچری بنانے کے بعد اپنی ٹیم کو ایک بڑا سکور حاصل کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ مگر گیبریئل نے انہیں گزشتہ دن کے سکور میں بغیر کسی رن کا اضافہ کئے بغیر بولڈ کر دیا۔بٹلر بھی ساتھ ہی 67 رنز بنانے کے بعد چل دئیے۔ کچھ پل میں ہی انگلینڈ ٹیم کا سکور لائین 262 پر 5 آوٹ سے 280 پر 8 آوٹ تھا۔ لگ رہا تھا کہ 300 بھی بمشکل ہو پائے گا۔


اسٹورٹ براڈ جن کا بلا ایک لمبے عرصے سے زیادہ رنز نہیں اگل پایا، ایک اور ہی انداز میں میدان میں داخل ہوئے۔ انہوں نے ویسٹ انڈین بولرز پر کاونٹر اٹیک کر دیا۔ یہ مائنڈ سیٹ بدلنے کے لئے اس نے شین وارن سے انسپائریشن لی۔ اس کے سٹروک پلے نے گیم کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔ 45 گیندوں پر 62 رنز کی یہ اننگز اس میچ میں ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی اور انگلینڈ کی ٹیم 369 کا بڑا ٹوٹل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
روچ 4 وکٹ حاصل کرنے کے ساتھ 200 ٹیسٹ وکٹ حاصل کرنے والے عظیم ویسٹ انڈین بولرز کی فہرست میں شامل ہو گئے۔

ویسٹ انڈیز بیٹسمین کا اب مقابلہ دنیا کرکٹ میں فاسٹ بولرز کی کامیاب ترین جوڑی اینڈرسن اور براڈ سے تھا۔ ہوا وہی جو ان دونوں نے مل کر مل کر سینکڑوں بیٹسمینوں کے ساتھ ایک دھائی سے کیا ہے۔ 73 رنز پر ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کا سکور 137 رنز تھا جس کے لئے 6 بیٹسمین کھو دئیے تھے۔ اب دیکھنا ہے کہ کپتان ہولڈر کوئی غیر معمولی پرفارمنس دے کر اپنی ٹیم کو مصیبت سے نکالتے ہیں یا پھر فالو آن کروانے کے بعد انگلینڈ ٹیم کے آگے گھٹنے ٹیک دیتے ہیں۔

آپ باسط سبحانی کا کرکٹ شو "گگلی” انکا یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کر کے دیکھ سکتے ہیں


www.youtube.com/basitsubhani

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے