جرمنی کی معیشت 10 فیصد سکڑ گئی
Reading Time: < 1 minuteجرمن معیشت میں دس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کے دوران ہوئی۔
جمعرات کو جاری کیے سرکاری ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں معیشت کے سکڑنے کا تناسب دس فیصد سے زائد رہا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ وبا پر قابو پانے کے بعد حالات معمول پر آ رہے ہیں اور جلد ہی متوازن صورتحال ہوگی۔
جرمنی میں حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں کمی کی ہے تاہم ڈیٹا کے مطابق مہنگائی جون کے مقابلے میں جولائی میں کم رہی۔
واضح رہے کہ عالمی وبا نے یورپ کے ملکوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور جرمنی سمیت کئی ملکوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت مکمل طور پر رک گئی جس کے اثرات عام لوگوں کی زندگی پر پڑے ہیں۔
Array