پاکستان پاکستان24

چمن میں مظاہرین کا سکیورٹی فورسز سے تصادم، تین ہلاک

جولائی 30, 2020

چمن میں مظاہرین کا سکیورٹی فورسز سے تصادم، تین ہلاک

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی راہداری پر چمن کے علاقے میں دھرنا دینے والے مظاہرین نے بارڈر پرباب دوستی کی جانب ریلی نکالی۔

روکے جانے کی کوشش پر مشتعل مظاہرین نے باب دوستی پر دھاوا بولا اور ریڈ زون میں داخل ہوگئے جس پرلیویز اور سکیورٹی اداروں نے ہوائی فائرنگ کی۔ بھگدڑ اور فائرنگ میں تین مظاہرین ہلاک، درجنوں زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق مشتعل مظاہرین نے باب دوستی کے اطراف بیریئرز اکھاڑ دیے، توڑ پھوڑ، دفاتر کو آگ لگائی۔

لیویز حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ مظاہرین نے بارڈر منیجمنٹ سسٹم کے لیے نادرا کے لگے کمپیوٹرز رومز کو بھی آگ لگا دی جس پر سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

لیویز حکام کے مطابق مظاہرین کو باب دوستی جانے سے روکنے کےلئے مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں تصادم کافی دیر تصادم جاری رہا جبکہ باب دوستی کے دونوں جانب 2 سے 3 ہزار مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔

مسافروں نے سرحد زبردستی عبور کرنے کی کوشش کی اور حالات کشیدہ ہونے کے باعث ایف سی، لیویز کی بھاری نفری طلب کی گئی، 2 بکتربند گاڑیاں بھی علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔


چمن میں آل پارٹیز تاجر اتحاد اور محنت کش گروپ باب دوستی کو پیدل آمدورفت اور روایتی تجارت کے لیے کھولنے کے مطالبے کے ساتھ 2 ماہ سے دھرنا دیا ہوئے ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے