متفرق خبریں

ریٹائرڈ جرنیل سے سوال: رپورٹر برطرف، پھر بحال

اگست 4, 2020 < 1 min

ریٹائرڈ جرنیل سے سوال: رپورٹر برطرف، پھر بحال

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل ‘جی نیوز’ کے رپورٹر کی ملازمت سے برطرفی پر سوشل میڈیا میں بحث جاری ہے اور اس دوران چینل انتظامیہ نے واپس ملازمت پر بحال کر دیا ہے۔

گزشتہ دو برس کے عرصے میں سینکڑوں صحافیوں کو مخلتف ذرائع ابلاغ کے اداروں نے ملازمتوں سے برطرف کیا ہے مگر جی نیوز کے رپورٹر شاہد قریشی کے حوالے سے معاملہ سوشل میڈیا پر اس لیے زیربحث ہے کہ ان کی برخاستگی کو جنرل (ر) عاصم باجوہ سے پارلیمنٹ میں منی ٹریل کے بارے میں سوال پوچھنے کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا۔

جی نیوز کی جانب رپورٹر شاہد قریشی کی برطرفی کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا اور چینل سے وابستہ کئی صحافیوں نے صورتحال پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

بعض افراد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ری ایکشن پر شاید انتظامیہ رپورٹر کو ملازمت پر بحال کر دے۔ اور چند گھنٹوں بعد ایسا ہی ہوا جب منگل کی شام رپورٹر شاہد قریشی کو ملازمت پر بحال کر دیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے