پاکستان پاکستان24

بلوچستان اور کراچی میں بارش، حادثات میں 17 ہلاک

اگست 8, 2020

بلوچستان اور کراچی میں بارش، حادثات میں 17 ہلاک

پاکستان کے مختلف حصوں میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال ہے۔

حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلاب سے رابطہ سڑکیں اور پل بہہ جانے کی اطلاعات ہیں اور حادثات میں کم از کم پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ضلع جعفر آباد میں بارش کے باعث پیش آئے حادثے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

حب میں سیلابی ریلے میں پھنس جانے والے دو افراد کو بچا لیا گیا جبکہ خضدار کے ایک تفریحی مقام سے بھی سات سیاحوں کو سیلابی ریلے سے ریسکیو کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مکران میں کوسٹل ہائی وے پر پسنی کے قریب ایک پل سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے گوادر اور لسبیلہ اور کراچی سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ پل کے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

دوسری جانب کراچی میں اربن فلڈنگ کی صورتحال میں بجلی کا کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں دو سے تین فٹ تک پانی کھڑا ہے اور شہری گھروں تک محدود ہیں۔ نیپا چورنگی اور ڈی ایچ اے کے علاقے میں بھی پانی گھروں میں داخل ہوا جس سے قیمتی سامان کا نقصان ہوا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے