پاکستان پاکستان24

پاکستان میں کورونا کے 17 ہزار مریض رہ گئے

اگست 9, 2020

پاکستان میں کورونا کے 17 ہزار مریض رہ گئے

پاکستان میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں روز بروز کمی آ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 634 نئے کیسز اور 8 اموات رپورٹ ہوئیں۔

حکام کے مطابق 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا سے صحت یاب ہو گئے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 17 ہزار کے لگ بھگ رہ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے اب تک 6082 اموات ہوچکی ہیں ۔

ترجمان کے مطابق سندھ میں کُل ایک لاکھ 23 ہزار 549، پنجاب میں 94 ہزار360، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 635 ، بلوچستان میں 11 ہزار 884 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 241، آزاد جموں و کشمیر میں 2134 اور گلگت بلتستان میں 2321 کیسز رپورٹ ہوئے۔


ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 390 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 27 ہزار 089 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ‏‏اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے