پاکستان پاکستان24

پاکستان میں کورونا کے 1341 مریض ہسپتالوں میں

اگست 13, 2020

پاکستان میں کورونا کے 1341 مریض ہسپتالوں میں

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے کل دو لاکھ 86 ہزار 674 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ 64 ہزار صحت یاب ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ روز 753 نئے کیسزاور 10 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک میں مجموعی اموات چھ ہزار 139 ہو چکی ہیں۔


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کورونا سندھ میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار929، پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار865 رپورٹ ہوئی ہے
کے پی میں 34947 ، بلوچستان میں تعداد 12044، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15323، آزاد کشمیر2164 اورگلگت میں 2402 ہو گئی۔


گزشتہ 24 گھنٹے19 ہزار221 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 22 لاکھ 5 ہزار664 ٹیسٹ ہوچکے، 144 مریض وینٹی لیٹرپرہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔
ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں، اس وقت ایک ہزار 341 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے