پاکستان پاکستان24

پاکستان میں کورونا کے دو لاکھ 65 ہزار مریض صحتیاب

اگست 15, 2020

پاکستان میں کورونا کے دو لاکھ 65 ہزار مریض صحتیاب

پاکستان میں حکام کے مطابق گزشتہ روز کورونا سے مزید 9 اموات ہوئی ہیں جبکہ 747 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔

ملک میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار624 تک جا پہنچی ہے جبکہ ایکٹیو کیسزکی تعداد 16ہزار261 ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 ہزار 722 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 747 کیسزپازیٹوورپورٹ ہوئے۔ اس طرح ملک میں اب تک مثبت کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار47 تک پہنچ گئی۔

اب تک سندھ میں ایک لاکھ 25 ہزار632 ، پنجاب 95 ہزار203 ، خیبر پختونخوا35 ہزار91 ، اسلام آباد 15ہزار346 ، بلوچستان 12 ہزار144، آزاد کشمیر2 ہزار179 اورگلگت میں 2 ہزار452 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گذشتہ روز مزید 9 اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار162 ہوگئی۔ صحتیاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار624 جبکہ ایکٹیو کیسز16 ہزار261 رہ گئے۔

ملک بھرکے 735 اسپتالوں میں اس وقت1 ہزار311 مریض اسپتالوں زیرعلاج اور 149 وینٹی لیٹر پرہیں، اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے مختص وینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے