پاکستان پاکستان24

پاکستان میں کورونا کے مریض صرف 9 ہزار

اگست 25, 2020

پاکستان میں کورونا کے مریض صرف 9 ہزار

پاکستان میں کورونا کیسز کم ہو رہے ہیں تاہم سیاحتی مقامات پر کئی افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تشویش بڑھی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 450 نئے کیسز اور 9 اموات رپورٹ ہوئیں۔ دو لاکھ 78 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے ، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 31 رہ گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 6255 ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 425 جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 31 رہ گئی ہے ۔

اب تک سندھ میں کل مثبت ٹیسٹ کی تعداد سب سے زیادہ ایک لاکھ 28 ہزار 456 ، دوسرے نمبر پر پنجاب میں 96 ہزار 391 ، کے پی کے میں 35 ہزار 796 ،، بلوچستان میں 12 ہزار 560 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 531 ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 2257 اور گلگت بلتستان میں 2720 ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 231 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک 24 لاکھ 87 ہزار 744 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

اس وقت 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات دستیاب ہیں جبکہ 1 ہزار 128 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے