سنتھیا رچی کو پاکستان چھوڑنے کا حکم
پاکستان میں گزشتہ ایک دہائی سے مقیم امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سنتھیا کے خلاف پیپلز پارٹی نے مقتول وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سوشل میڈیا پر کردار کشی پر عدالت سے رجوع کیا تھا۔
بدھ کو وزارت داخلہ نے Cynthia Dawn Ritchi کی ویزہ ایکسٹنشن کی درخواست مسترد کر دی اور ان کو 15 روز کے اندر اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
سنتھیا رچی نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گی۔

