پاکستان پاکستان24

وضاحت قبول، باجوہ کا استعفا نامنظور: وزیراعظم

ستمبر 4, 2020

وضاحت قبول، باجوہ کا استعفا نامنظور: وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے جمعے کو وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفی پیش کیا جو وزیراعظم نے قبول نہیں کیا۔

بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہذا وزیراعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

واضح رہے کہ عاصم باجوہ نے اثاثوں کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے