کھیل متفرق خبریں

جج کو گیند مارنے پر جوکووچ ٹورنامنٹ سے باہر

ستمبر 7, 2020 < 1 min

جج کو گیند مارنے پر جوکووچ ٹورنامنٹ سے باہر

Reading Time: < 1 minute

ٹاپ سیڈ ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نیویارک میں ہونے والے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ سے باہر کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے میچ میں لائن جج کو نادانستہ طور پر گیند ماری جس کے بعد ڈس کوالیفائی کر کے ٹورنامنٹ سے باہر کیے گئے۔

سپین کے کھلاڑی پابلو کیرینو بسٹا کے ساتھ میچ کے دوران سرو پوائنٹ ہارنے کے بعد جوکووچ چھ کے مقابلے پانچ پوائنٹ کے خسارے میں تھے اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے یہ عمل کیا۔ 

سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ نے اپنی جیب سے گیند نکالی اور اسے ریکٹ کی مدد سے پیچھے کی جانب مار دیا۔ ان کے عقب میں موجود ایک خاتون لائن جج کو یہ گیند گردن پر جا کر لگی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے