موٹر وے ریپ واقعہ کے خلاف اسلام آباد میں تین مظاہرے
اسلام آباد میں لاہور موٹر وے پر خاتون کے ریپ کے خلاف پریس کلب کے باہر تین مختلف تنظمیوں نے مظاہرے کیے ہیں۔
ایک ہی وقت میں ہونے والے ان مظاہروں میں ایک طرف عوامی ورکرز پارٹی کے سینکڑوں مرد و خواتین تو دوسری جانب آمنہ مسعود جنجوعہ اور سڑک پر چند نوجوان الگ الگ بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے نعرے لگاتے نظر آئے۔

