مہنگائی کی وجہ معلوم کریں گے: وزیراعظم عمران خان
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اسباب معکوم کرے گی۔
سنیچر کو ٹویٹ کے ذریعے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ ”پیر سےشروع ہونےوالےآئندہ ہفتے ہماری حکومت اشیائےخورونوش سستی کرنےکیلئے تمام ریاستی وسائل بروئےکار لائے گی۔ ہم پہلے ہی مہنگائی کےعوامل کاجائزہ لیتےہوئے تعین کررہےہیں کہ آیا رسد میں واقعی کمی ہے، مافیا کیجانب سے ذخیرہ اندوزی و سمگلنگ وغیرہ اس کا سبب ہیں۔“
ان کا کہنا تھا کہ ”معلوم کریں گے دالوں اور پام آئل وغیرہ کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں مہنگائی کی وجہ ہیں۔بہرحال آئندہ ہفتے سے ہم اپنی حکمت عملی نافذ کریں گے اور اداروں سمیت تمام ریاستی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کا آغاز کریں گے۔“

