عالمی خبریں

صدر ٹرمپ سے وائرس پھیلنے کا خطرہ نہیں: وائٹ ہاؤس

اکتوبر 11, 2020

صدر ٹرمپ سے وائرس پھیلنے کا خطرہ نہیں: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی طبی ٹیم کے سربراہ شان کونلے نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کورونا پھیلنے کا خطرہ نہیں رہا۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس سے جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر شان کونلے کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سے کورونا کے جراثیم کسی اور شخص کو منتقل ہونے کا خطرہ اب نہیں رہا، انہیں آئسولیشن میں مزید رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کی طبی ٹیم کے سربراہ شان کونلے کے مطابق کورونا کے ’پی سی آر‘ ٹیسٹ کے لیے صدر ٹرمپ کا دوبارہ سیمپل لیا گیا تھا، ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق امریکی صدر سے کورونا پھیلنے کا خطرہ اب نہیں رہا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے