عالمی خبریں

برازیل میں کورونا سے ڈیڑھ لاکھ ہلاک، انڈیا میں 70 ہزار متاثر

اکتوبر 11, 2020

برازیل میں کورونا سے ڈیڑھ لاکھ ہلاک، انڈیا میں 70 ہزار متاثر

براعظم جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں عالمی وبا کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ انڈیا میں کورونا کی وبا بے قابو نظر آتی ہے۔

اتوار کو انڈیا میں وائرس کے مریضوں کی تعداد 70 لاکھ سے بھی بڑھ گئی۔

انڈین میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 75 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق انڈیا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 70 لاکھ 53 ہزار 806 ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 8 ہزار 334 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے