بیماری سے ”محفوظ“ ٹرمپ کی واپسی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد الیکشن مہم پر واپس نکلے ہیں اور میامی میں عوامی ریلی سے خطاب کیا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ الیکشن میں ان کی جیت یقینی ہے اور مخالفین عوام کے لیے کوئی منصوبہ نہیں رکھتے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان کی گزشتہ چار برس کی پاکیسیوں کے دور رس نتائج نکلیں گے جس سے امریکہ اپنی عظمت رفتہ حاصل کرے گا۔
امریکی صدر کے حریف صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ٹرمپ کو وائرس کا شکار ہونے کے بعد عوامی اجتماعات میں شرکت پر لاپروا شخص قرار دیا تھا۔

