پاکستان

ڈی چوک میں دھرنا جاری، راستے کنٹینرز سے بند

اکتوبر 14, 2020

ڈی چوک میں دھرنا جاری، راستے کنٹینرز سے بند

اسلام آباد کے ڈی چوک میں سرکاری ملازمین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔

تنخواہوں اورا لاؤنسز کی غیر منصفانہ پالیسی اورآئی ایم ایف کے ایجنڈے کے خلاف ملک بھر کے سرکاری ملازمین پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دے رہے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور ٹریڈ یونین کے نمائندوں نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کیے۔

بدھ کو سرکاری ملازمین کی احتجاجی ریلی کا آغاز بلیو ایریا پولی کلینک ہسپتال چوک سے ہوا تھا۔

اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا میں شامل ہونے کے لیے کراچی‘ لاہور‘ پشاور‘ کوئٹہ‘ گلگت بلتستان‘ اور آزاد کشمیر سے ملازمین کی ایک بہت بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچے ہیں۔

ملک بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی اپنے مطالبات منوانے کے لیے ڈی چوک میں موجود ہیں۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز احتجاج میں اپنے بستر بھی لائی ہیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر رہی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے