پاکستان پاکستان24

سکردو: لینڈ سلائیڈنگ سے مسافر وین دب گئی، 16 ہلاک

اکتوبر 18, 2020

سکردو: لینڈ سلائیڈنگ سے مسافر وین دب گئی، 16 ہلاک

راولپنڈی سے سکردو جانے والی مسافر وین لینڈ سکائیڈنگ کے باعث بھاری چٹان تلے دبنے سے 16 افراد ہلاک ہو گئے جن میں فوجی جوان بھی شامل ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر روندو معراج عالم کے مطابق اتوار کی صبح جگلوٹ سکردو روڈ پر دوندو کے قریب مسافر کوسٹر پر پہاڑی تودہ آگرا جس کے نتیجے میں گاڑی ٹکڑے ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ بس میں کتنے مسافر سوار تھے اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم مقامی ہسپتال میں 16 افراد کی لاشیں پہنچائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 اور ایف ڈبلیو او کے اہلکاروں نے امدادی کام میں حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ بس کا رجسٹریشن نمبر ایل ای ایس-590 ہے جو گزشتہ شب راولپنڈی سے اسکردو کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سڑک کھلنے کے بعد لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال روندو منتقل کیا جائے گا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے