پاکستان پاکستان24

’آپ نے تھوڑا صبر کرنا ہے ترقی ہوگی‘

اکتوبر 24, 2020

’آپ نے تھوڑا صبر کرنا ہے ترقی ہوگی‘

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کہا ہے کہ وہ تھوڑا سا صبر کر لیں ملک جلد ترقی کر کے دنیا میں طاقت بن کر ابھرے گا۔
گزشتہ دو برس کے دوران بدترین مہنگائی کے شکار 21 کروڑ آبادی کے ملک کے وزیراعظم کا اپنے آبائی علاقے میانوالی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ’تھوڑا سا آپ نے صبر کرنا ہے۔ وہ پاکستان بنے گا جو دنیا میں طاقتور ملک کے طور ابھرے گا۔‘
عمران خان نے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’جن کے بچے لندن میں رہتے ہیں وہ ملک کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔ ڈی جی خان میں بچوں کے لیے تعلیم کی سہولت نہیں ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ بھکر، تونسہ، ڈی آئی خان اور میانوالی میں غربت اور پسماندگی ہے۔ ’دو تین شہروں پر سارا پیسہ خرچ کرنے سے قوم ترقی نہیں کرتی۔
وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں تو ان اصولوں کی بات کرتے ہیں جن میں تھا قانون کے سامنے سب برابر ہوں گے۔ ’کوئی اربوں کی چوری کرکے لندن چلا جائے تو کہے کہ وہ جوابدہ نہیں۔‘
عمران خان نے کہا کہ ’میانوالی میں بڑے بڑے لوگ غریبوں پر ظلم کرتے تھے۔ کسی پر بندوق رکھ کر جیلوں میں ڈال دیا۔ کسی پر منشیات ڈال دی۔ یہاں سیاست شروع کی تو کہا گیا کہ یہاں ان لوگوں کو کیسے شکست دیں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے کمزوروں کو اوپر اٹھانا ہے۔ آئی جی اور ایس پی نے اپنے تھانوں پر نظر رکھنی ہے کہ کسی غریب کمزور پر تھانوں میں کسی قسم کا ظلم نہ ہو۔
وزیراعظم کے مطابق حضر ت علی نے کہا تھا کہ کفر کا نظام چل ظلم کا نہیں۔ جب لوگ کہتے تھے کہ کھلاڑی کیسے سیاست کرے گا تو میانوالی کے عیسیٰ خیل کے لوگوں نے مجھے پہلی سیٹ ملی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے