پاکستان پاکستان24

برطانوی کمپنی سے الیکٹرک بسوں کا معاہدہ: ’آلو، مٹر بیچ کر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا‘

اکتوبر 26, 2020

برطانوی کمپنی سے الیکٹرک بسوں کا معاہدہ: ’آلو، مٹر بیچ کر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا‘

پاکستان کی وفاقی وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور برطانیہ کی نجی کمپنی کے مابین الیکٹرک بسوں کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ برطانوی کمپنی پہلے مرحلے میں پاکستان کے لیے بسیں تیار کرے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں پاکستان میں بسوں کی مینوفیکچرنگ میں مدد کرے گی۔

پیر کو اسلام آباد میں وزارت سائنس میں معاہدے کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کیا کہ روٹین کے آلو مٹر بیچ کر پاکستان کو ترقی نہیں دلا سکتے، ٹیکنالوجی سے پاکستان میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

الیکٹرک بسوں کی تیاری اور فراہمی کے معاہدے کی یادداشت پر وفاقی وزیر سائنس فواد چوہدری اور برطانوی نجی کمپنی کے سی ای او نے دستخط کیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسوں کی تیاری اور فراہمی کا پہلا معاہدہ چین کی کمپنی جبکہ دوسرا یورپین کمپنی کے ساتھ کیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں لیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔ الیکٹرک گاڑیوں کے مقابلے میں پاکستان بہت جلد انڈیا کے قریب پہنچ جائے گا اور اگلے دو تین برس میں پورا موٹروے نیٹ ورک الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ پر شفٹ ہوجائے گا۔

برطانوی نجی آٹو موبیل کمپنی کے سی ای او کا پاکستان میں آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "ہمیں الیکٹرک وہیکلز میں حکومت پاکستان کی پالیسی پسند آ رہی ہے، ہم بھی پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ٗ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے