پاکستان پاکستان24

پشاور کے مدرسے میں دھماکہ: 7 ہلاک، 70 زخمی

اکتوبر 27, 2020

پشاور کے مدرسے میں دھماکہ: 7 ہلاک، 70 زخمی

پشاور کے علاقے دیر کالونی مدرسے میں دھماکے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق دھماکے میں سات افراد ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوئے ۔

دھماکے کے 70 زخمی لیڈی ریڈنگ لائے گئے۔ زخمیوں کو آئی سی یو میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

بم ڈسپوزل حکام کے مطابق دھماکہ ٹائم بم تھا اور مسجد کے مرکزی ہال میں کیا گیا۔

ہال میں ایک ہزار طلبہ تدریس میں مصروف تھے۔

دھماکے میں مارے جانے والوں کے نام:

سلمان ولدمحمدظہور سکنہ وزیرستان
محمد عارف ولد گل شاہ علی سکنہ لنڈی کوتل
نعمت ولد سیف الرحمٰن سکنہ افغانستان
زبیر ولد حبیب جان سکنہ افغانستان
معروف ولد اول بدین سکنہ بڈھبیر
2 افراد نامعلوم

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے