پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان بری
پاکستان میں اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمے میں عمران خان کو بری کردیا ہے تاہم دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔
دیگرملزمان میں شاہ محمود،پرویزخٹک،شفقت محمود،اسدعمر،علیم خان اور جہانگیرترین شامل ہیں۔
جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس نے عمران خان کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
صدارتی استثنا کے باعث صدرمملکت عارف علوی کی حد تک کیس داخل دفتر ہے۔
یاد رہے کہ سنہ 2014 میں عمران خان کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا نے پارلیمنٹ کی چہاردیواری توڑی تھی۔
مقدمے میں عمران خان طویل عرصے تک اشتہاری رہے مگر ان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

