کیا ن لیگی رہنما ایاز صادق پر غداری کا مقدمہ بنے گا؟
پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے انڈین پائلٹ ابھینندن کی رہائی کے معاملے پر بیان دینے والے ن لیگی رہنما ایاز صادق کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
جمعے کو ایک ٹویٹ میں شبلی فراز نے لکھا کہ ”ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے۔اب قانون اپنا راستہ لے گا۔ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزاایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔“
ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے۔اب قانون اپنا راستہ لے گا۔ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزاایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 30, 2020
واضح رہے کہ جمعرات کو پاکستان کی فوج کے ترجمان نے ایاز صادق کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اسے قومی سلامتی کے لیے مضر اور پاکستان کی فتح کو کم کرنے کی کوشش کہا تھا۔
ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ برس انڈین پائلٹ ابھینندن کی فوری رہائی کی وجہ انڈیا کے حملے کا خوف تھا۔

