پاکستان پاکستان24

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، مجموعی اموات سات ہزار

نومبر 12, 2020

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، مجموعی اموات سات ہزار

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر زور پکڑ رہی ہے اور وبا سے ہونے والی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24  گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

جمعرات کی صبح نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 34 نئے اموات کے ساتھ ملک میں کورونا سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار پانچ ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 808 مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں اب تک کورونا سے متاثر افراد کی تعداد تین لاکھ 49 ہزار 992 ہوگئی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے