مطالبات تسلیم کرنے کی تحریری یقین دہانی، دھرنا ختم
اسلام آباد کے داخلی مقام فیض آباد پر دو دن سے جاری مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک کا دھرنا ختم ہو گیا ہے۔
پیر کو رات گئے حکومتی مذاکراتی ٹیم اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پایا۔ مطالبات کی منظوری کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا۔
معاہدے پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور کمشنر اسلام آباد نے دستخط کیے۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم کی جانب سے 4 نکاتی تحریری معاہدے جاری کیا گیا۔
معاہدے کے مطابق حکومت دو سے تین ماہ کے اندر پارلیمنٹ سے قانون سازی کے بعد فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرے گی، فرانس میں پاکستانی سفیر تعینات نہیں کیا جائے گا،فرانس کی مصنوعات کا سرکاری طور پر بائیکاٹ کیا جائے گا، اور تحریک لبیک پاکستان کے گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے گا۔

