مزار قائد نعرے بازی کیس میں کیپٹن صفدر بری
پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور ان کی اہلیہ مریم نواز کو کراچی کی ایک عدالت نے مزارِ قائد پر نعرے بازی کے مقدمے میں بری کر دیا ہے۔
پولیس کے تفتیشی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو بتایا کہ مدعی مزارِ قائد کے احاطے میں موجود نہیں تھا اور ملزم کی جانب سے اس کو دھمکیاں دینے کا الزام غلط ہے۔

