پاکستان پاکستان24

خادم رضوی کے جنازے میں ہزاروں کی شرکت

نومبر 21, 2020

خادم رضوی کے جنازے میں ہزاروں کی شرکت

پاکستان میں مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک کے بانی خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ میں دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی ہے۔

لاہور کے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں ہر طرف انسانی سر نظر آ رہے تھے۔

خادم رضوی کے نماز جنازہ میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری سمیت کئی مذہبی سیاسی شخصیات شریک ہوئیں۔

خادم رضوی کا جمعرات کو لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے